Sale Deed in Urdu Format (Registry Format) PDF Image Inpage File.

Sale Deed in Urdu Format (Registry Format) PDF Image Inpage File.

٭دستاویز بیع نامہ سکنی (بیرون حدود کمیٹی)٭
رقبہ تعدادی2مرلے164فٹ رقبہ واقع موضع مجوچک تحصیل نوشہرہ ورکاں ضلع گوجرانوالہ
رقبہ ہذا بلا بار سرکار ہے۔رقبہ پر کوئی حکم امتناعی نہ ہے۔موقعہ پرجگہ تعمیر شدہ ہے۔
ریٹ شیڈول فی مرلہ مبلغ39,000/-روپے۔ قیمت ملبہ۔5,00,000/-روپے
قیمت تہہ زمین۔5,00,000/-روپے۔کل بیع نامہ10,00,000/-روپے
٭٭٭بحق٭٭٭
مسمی عبدالقیوم ولد مصری خان قوم قریشی ساکن لنڈے شریف
تحصیل نوشہرہ ورکاں ضلع گوجرانوالہ

مایانکہ1۔تاجدین41/12852حصہ رقبہ بقدر تعددای164فٹ2۔عبدالرزاق 2/189حصہ رقبہ بقدر
تعددای2مرلے پسران سراجدین اقوام رحمانی ساکنان مجوچک تحصیل نوشہرہ ورکاں ضلع گوجرانوالہ کے ہیں۔

جو کہ موقعہ پرجگہ تعمیر شدہ بروئے کھیوٹ نمبر127کھتونی نمبر393 قطعات1 رقبہ تعدادی9 کنال 9مرلے کا59/4284حصہ رقبہ بقدر تعدادی2مرلے164 فٹ (بحروف دو مرلے ایک صد چونسٹھ فٹ صرف) بروئے نقل رجسٹر حقداران زمین سال 2019-2020 رقبہ واقع موضع مجوچک تحصیل نوشہرہ ورکاں ضلع گوجرانوالہ حدود اربعہ باز بانی بائعہ و مشتری جانب شمال مکان محمد منشاء،جانب جنوب پختہ سٹرک سادھوکی روڈ، جانب مشرق دوکان محمد منشاء،جانب مغرب سفیدہ جگہ عبدالرشیدنقل فرد مرتبہ کیاسک سروس سنٹر نوشہرہ ورکاں فرد آئی ڈی نمبر14393373 مورخہ19-04-2021جاری کنندہ کامران بشارت کے من مظہران بلا شرکت غیرے عرصہ پانچ سال قبل مالکان و قابضان ہیں مظہران بحیثیت مالکان و قابضان رقبہ متذکرۃ الصدر اور ہر قانونی طریقہ سے منتقل کرنے کے مجاز ہیں۔ جوکہ قبل ازیں ہر قسم کے بار و تنازعات و کفالت مثلاً رہن،بیع،ہبہ، تملیک،قرقی، ذمانت،وسیعت،وقف، بار تقسیم سکیم، مقدمات دستبرداری،حصہ جات،سرکاری و غیر سرکاری ٹیکس،و دیگر معاملات سے بری الذمہ ہے۔ کسی بینک یا کواپریٹو سوسائٹی،کارپوریشن یا مالیاتی ادارہ میں رہن /مکفول نہ ہے کسی دیگر جگہ منتقل شدہ نہ ہے۔نہ مداخلت دیگرے ہیں۔اس کے متعلق کوئی مقدمہ کسی عدالت میں زیر سماعت نہ ہے۔کوئی حکم امتناعی جاری نہ ہے۔بغرض ضروریات خانگی رقبہ مذکورہ بالا کو فروخت کرنا مقصود ہے۔سو اب رقبہ متذکرہ بالامعہ جمیع حق وحقوق متعلقہ اش حقوق داخلی و خارجی، ظاہری باطنی حق حقوق راستہ ہائے آمدورفت غیر ضیکہ جو حقوق مظہران بائعان کو بروئے کاغذات محکمہ مال حاصل ہیں کلہم بلا استثنیٰ و فرد گذاشت کسی شے و حق حقوق ہر قسم بارضا مندی خود بلا جبرو کراہ غیرے بقائمی ہوش و حواس خمسہ و ثبات عقل اپنی آزاد مرضی سے بلعو ض مبلغ10,00,000/- روپے(بحروف دس لاکھ روپے) نصف جن کے رقم مبلغ 5,00,000/- روپے(بحروف پانچ لاکھ روپے) ہوتے ہیں میں بدست مسمی عبدالقیوم ولد مصری خان قوم قریشی ساکن لندے شریف تحصیل نوشہرہ ورکاں ضلع گوجرانوالہ کو منتقل بیع قطعی و فروخت دائمی کردیا ہے قبضہ موقعہ پر مشتری مذکور کو دے کر مالک وقابض بنا دیا ہے۔آج سے من مظہر ان بائعان مذکوران یا وارثان بازگشت کا رقبہ ہذا سے کوئی تعلق واسطہ نہیں رہااورنہ ہی آئندہ ہو گا۔نقص قانونی واقعاتی یا حق شفعہ کی صورت کی بنا ء پر قبضہ رقبہ مذکورہ بالا مشتری سے نکل جاوئے،یا مستقبل میں اراضی متذکرہ بالا کا کوئی بھی دعویدار یا حصہ دار مطالبہ کرے تو مظہران معہ وارثان ہر طرح سے ذمہ دار ہونگے۔اور مشتری کی حاصل کردہ رقم کا موقعہ کی جدید مارکیٹ ویلیو کے مطابق رقم ادا کرنے کاپابند ہونگا۔ اور مشتری کو حق حاصل ہوگا کہ وہ مظہر ان کی یا مظہرا ن کے وارثان جن کو مظہران کی وراثت منتقل ہونی ہے


کسی بھی دیگر جائیداد پر دعویٰ کر کے اپنے رقبہ مبیعہ بالا کی مطابق جدید مارکیٹ ویلیو ڈگر ی کروالیوے۔عدم حاضری بائعان انتقال رقبہ مذکورہ بالا بحق مشتری کاغذات مال میں درج و تصدیق ہوجاوئے تو کوئی عذراعتراض نہ ہوگا۔ تمام مصارف رجسٹری مشتری نے از گرہ خود برداشت کیے ہیں کلہم زرثمن قبل ازیں وصول شد ہیں اب مابین فریقین کسی قسم کا کوئی لین دین نہ ہے۔اسطرح کوئی بقایا رقم بذمہ مشتری مذکور نہ ہے۔نوٹ۔ یہ کہ مظہر بائعان اورمشتری حلفاً بیان کرتے ہیں کہ بمطابق ریکارڈ محکمہ مال کوئی امر مخفی نہ رکھا ہے رقبہ ہذا بلا بار ہے۔کسی بھی عدالت کا کوئی حکم امتناعی نہ ہے۔کسی قسم کی قانونی پیچیدگی لین دین و کمی بیشی، اشٹام، گورنمنٹ ٹیکس ہر لحاظ سے بائعان و مشتری اور وارثان اس کے ذمہ دار ہونگے۔یہ بیان با ہوش و حواس تحریر کیا گیا ہے۔نمبر ان خسرہ اشٹام پیپر پرت نمبر 2کی پشت پر نقل کی گئی ہیں۔اور ان نمبران خسرہ کا شیڈول لگایا گیا ہے۔ لہذا بیع نامہ سکنی تحریر کر کے پڑ ھ کر سنایا گیا جو کہ سن سمجھ کردرست تسلیم کیا گیا آج مورخہ 20-04-2021رجسٹر نمبر۔

Sale Deed (Registry With Image)

Page 2
Page 1
Page 2

Sale Deed Download with PDF

Download Now

House rent agreement format Kiraya nama format in urdu (کرایہ نامہ)

House rent agreement format Kiraya nama format in urdu (کرایہ نامہ)

(اقرار نامہ کرایہ داری مکان)

ناصر اقبال ولد نبیل مغل ساکن رتہ امرال، دیہاتی، راولپنڈی                       

)فریق اول کرایہ دار(

میر زمان ولد محمد زمان ساکن مکان نمبر1، گلی نمبر4، محلہ شاہ چن چراغ، راولپنڈی

(فریق دوئم مالک مکان(

یہ کہ فریق اول نے فریق دوئم سے اس کا ملکیتی مکان نمبر554، گلی صادق والی، ٹینچ بھاٹہ، راولپنڈی ماہوار کرایہ پر درج ذیل شرائط کے تحت حاصل کیا ہے۔

میعاد معاہدہ عرصہ ایک سال از مور04-01-2016تا03-01-2017

٭     یہ کہ مذکورہ مکان کا ماہانہ کرایہ مبلغ6,500/-(چھ ہزار پانچ سور وپے) ماہوار مقرر ہوا ہے۔

٭     یہ کہ فریق اول نے مذکورہ بالا مکان کی بابت سیکورٹی کی مد میں رقم مبلغ6,500/-(چھ ہزار پانچ سور وپے) قابل واپسی فریق دوئم کو اد اکرد ی ہے جو بوقت خالی کرنے مکان بعد از منہائی جملہ واجبات(بجلی، پانی، گیس بل و دیگر توڑ پھوڑ وغیرہ) فریق دوئم فریق اول کو واپس کرنے کا پابند ہوگا۔

٭     یہ کہ مکان مذکورہ بالا آباد رہے یا غیر آباد فریق اول باقاعدگی سے ماہانہ کرایہ ہر ماہ کی 10تاریخ تک ایڈوانس فریق دوئم مذکور کو نقد ادا کیا کرے گا۔

٭     یہ کہ فریق اول مکان مذکورہ بالا کو جزوا ً یا کلاً کسی دیگر شخص یا ادارے کو با کرایہ یا بلا کرایہ منتقل کرنے کا ہرگز مجاز نہ ہوگا۔

٭     یہ کہ فریق اول مکان مذکورہ بالا کو کسی ایسی نوعیت سے استعمال نہ کرے گا جس سے اس کی شکل و صورت میں کمی آئے یا عمارت کو کوئی نقصان پہنچے۔

٭     یہ کہ میعاد معاہدہ کے اختتام پر اقرار نامہ ہذا کی تجدید دونوں فریقین کی باہمی رضامندی سے کی جاسکتی ہے۔

٭     یہ کہ فریق اول مکان مذکورہ بالا میں کوئی غیر قانونی کام ہرگز نہ کرے گا۔

٭     یہ کہ فریق اول جب بھی مکان مذکورہ خالی کرے گا تو واجبات ہر قسم کی ادائیگی کا ذمہ دار ہوگا۔ نیز مکان مذکورہ کا قبضہ حوالہ فریق  دوئم کرے کرنے کا پابند ہوگا۔ کسی دیگر شخص کو مکان مذکورہ کا قبضہ دینے کا ہرگز مجا ز نہ ہوگا۔

٭     یہ کہ فریق اول مکان مذکورہ میں کسی قسم کی تعمیراتی تبدیلی فریق دوئم کی رضامندی کے بغیر نہ کرے گا۔

٭     یہ کہ دورن کرایہ داری بجلی، پانی  اور گیس کے بل ہائے باقاعدگی سے ہر ماہ ادا کرنے کا پابند ہوگا اور جمع شدہ بل ہائے کی رسیدات فریق دوئم کے حوالے کرنے کا پابند ہوگا۔

٭     یہ کہ دوران کرایہ داری، اگر فریق دوئم مکان مذکورہ خالی کروانا چاہے تو وہ فریق اول کو ایک ماہ کا پیشگی تحریر ی نوٹس دینے کا پابند ہوگا نوٹس ملنے پر فریق اول مکان مذکورہ خالی کرنے کا پابند ہوگا اور کوئی حکم امتناعی وغیرہ کسی عدالت سے حاصل نہ کرے گا۔ اسی طرح اگر فریق اول مکان مذکورہ خالی کرنا چاہے تو وہ فریق دوئم کو ایک ماہ کا پیشگی تحریر ی نوٹس دینے کا پابند ہوگا۔

٭     مندرجہ بالا شرائط کا فریقین بہر صورت پابند رہیں گے نیز معاہدہ ہذا کے ہر دو فریقین  کے وارثان باز گشتگان، قائمقامان  بھی پابند و ذمہ دار ہوں گے۔

لہذا اقرار نامہ ہذا فریقین نے باہمی رضامندی و بقائمی ہو ش وحواس خمسہ و بلا  جبرو کراہ  دیگرے و بلا ترغیب و ترہیب دیگرے  و برضا و رغبت خود سنداً لکھ دیا ہے اور ہر دو فریقین  نے اقرار نامہ ہذا بغو ر پڑھ، سن و سمجھ کر قبولیت کے ثبوت میں اپنے اپنے دستخط روبروگواہان  ذیل ثبت کیے ہیں۔ المرقوم05-01-2021

فریق اول (کرایہ دار)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔                فریق دوئم (مالک مکان)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ناصر اقبال ولد نبیل مغل                                                میر زمان ولد محمد زمان  

گواہ نمبر1۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔                                    گواہ نمبر2۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Download In PDF Inpage